You are here

Back to top

Aal Ahmed Suroor ki Aap biti Khawb baqi hain ka Tanqidi Mutalea (Paperback)

Aal Ahmed Suroor ki Aap biti Khawb baqi hain ka Tanqidi Mutalea Cover Image
$29.99
Usually Ships in 1-5 Days

Description


This book presents literary and critical review of the biography of Aal Ahmed Suroor named as 'Khawb baqi hain'.


آل احمد سرور اردو کے قد آور نقاد، ادیب اور شاعر گزرے ہیں۔ انہوں نے اپنی تحریروں سے اردو تنقید کا دامن وسیع کیا۔ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہندوستان میں اقبال کے ذکر کو عام کرنا ہے۔ ایک ایسے دور میں جبکہ آزادی اور ملک کی تقسیم کے بعد ہندوستان میں اقبال کا نام لینے کو گناہ سمجھا جاتا تھا، انہوں نے اقبالیات پر وسیع تر مضامین لکھے۔ سرور کی آپ بیتی "خواب باقی ہیں" کے عنوان سے شائع ہوئی۔ اردو ادبیوں کی سوانح اور آپ بیتیاں اپنے اندر دلچسپی کا سامان رکھتی ہیں۔ سرور نے طویل عمر پائی تھی اور زندگی کے آخری پڑاؤ میں انہوں نے اپنی آپ بیتی لکھی۔ جس میں اپنے حالات زندگی کے ساتھ ان کے عہد کے سماجی و ادبی حالات ملتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں اس آپ بیتی کا تنقیدی جائزہ " آل احمد سرور کی آپ بیتی خواب باقی ہیں کا تنقیدی مطالعہ" کے عنوان سے پیش کیا جارہا ہے۔ ساتھ میں سرور کے حالات زندگی اور سوانح نگاری کے فن اور روایت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔



Product Details
ISBN: 9789358721492
ISBN-10: 9358721499
Publisher: Taemeer Publications
Publication Date: October 11th, 2023
Pages: 114
Language: Urdu